243

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن عہدے سے فارغ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکرٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے فارغ کرتے ہوئے سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو نیا سیکرٹری آف اسٹیٹ بنادیا۔

امریکی صدر نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جینا ہاسپیل نئی سی آئی ڈائریکٹر ہوں گی۔جینا اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔خیال رہے کہ ٹرمپ کی کابینہ میں یہ اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی ہے جس کی توقع گزشتہ سال اکتوبر سے کی جارہی تھی۔

65 سالہ ٹلرسن اور ٹرمپ کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں جس کے بعد ان کو اس عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان جس میں انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات کے حوالے سے بات کی تھی، اس فیصلے میں ٹلرسن کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔