392

مسجد نبوی میں زائرین کیلئے معلوماتی ڈیجیٹل سکرینز نصب

مدینہ منورہ ۔ 11۔ سعودی عرب کے ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے داخلی دروازوں پر ڈیجیٹل آگاہی سکرینیں نصب کر دی گئیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سکرینوں پر مختلف زبانوں میں زائرین کی آگاہی کیلئے اہم نکات کی سلائیڈ ز چلائی جاتی ہے۔ ڈیجیٹل سکرینز باب السلام اور باب الصدیق پر نصب کی گئی ہیں۔