11

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 58 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس  میں اضافہ دیکھا گیا۔

آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 365 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار    17 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 639 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج کے ایم آئی 30 انڈیکس 323 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 25 ہزار 120 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج  58 کروڑ شیئرز کے سودے 16.36 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 506 ارب روپے ہے۔