اسلام آباد: کے الیکٹرک کے زیرانتظام علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 33 شہریوں کی اموات پر کمپنی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری حکم نامے میں کے الیکٹرک پر 1کروڑ روپےکا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
نیپرا نے جاری شوکاز میں کے الیکٹرک کا جواب مسترد کردیا ہے اور حکم دیا ہے کہ کے الیکٹرک 15 روز میں جرمانے کی رقم نیپرا کے نامزد کردہ بینک میں جمع کرائے۔
نیپرا نے تمام متاثرہ خاندانوں کو 35، 35 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
کےالیکٹرک کو متاثرہ خاندان کے ورثاء کو ملازمت دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق اگست2023 میں کے الیکٹرک کو شوکاز جاری کیا تھا، کےالیکٹرک شوکاز کے جواب پر نیپرا کو مطمئن نہیں کرسکی۔
نیپرا کے مطابق کےالیکٹرک کے زیرانتظام علاقوں میں سال 23-2022 میں33 شہریوں کی اموات ہوئی تھیں، کے الیکٹرک نیپرا قوانین پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا۔