19

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں  2300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 2300 روپے کےاضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 1972 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز کے اضافے سے 2524 ڈالرز فی اونس ہے۔