پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری کاروباری دن کے آغاز پر رجحان مثبت رہا۔ 100 انڈیکس نے تقریباً 400 پوائنٹس اضافے سے ہفتے کی بلند ترین سطح 79 ہزار 254 رقم کی۔
لیکن کاروبار کا اختتام 34 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 897 پر کیا ہے۔
بازار میں آج 74 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کا کاروبار 12 ارب 90 کروڑ روپے میں طے ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار اختتام تک 9 ارب روپے بڑھ کر 10ہزار 477 ارب روپے ہے۔