7

ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کی نومولود کو اٹھائے تصویر پوسٹ کردی

بھارت کی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مراز نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں اور اپنی ذاتی زندگی سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

گزشتہ روز ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے کئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے نومولود کو اٹھایا ہوا ہے۔

ٹینس اسٹار کی تصاویر پوسٹ کرنے پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق ثانیہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پرانی ہیں اور اذہان ملک کی تصویر میں ان گود میں خالہ انعم مرزا کی بیٹی دعا ہے اور یہ تصویر اس کی پیدائش کے موقع پر لی گئی تھی۔

دعا مرزا اسد سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین کی پوتی ہیں۔