28

ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد سینیٹ سے منظور

 اسلام آباد: ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے قرارداد سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

پیرس اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اولمپئن ارشد ندیم کی خدمات کو سراہنے اور انہیں خراج تحسین کیلئے سینیٹ میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کی۔

وفاقی وزیر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔