13

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 3 روز سے جاری منفی رجحان موڈیز ریٹنگ فیصلے کے اگلے روز مثبت ہوا ہے۔

جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 356 پوائنٹس اضافے سے 78349 پر بند ہوا ہے۔

بازار میں 59 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں طے ہوئے۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 42 ارب روپے بڑھ کر 10447 ارب روپے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کی۔

موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کا منظر نامہ مثبت ہے جس کے باعث پاکستان کی ریٹنگ Caa2 کر دی ہے۔