30

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملاجلا دن، 16 ارب روپے سے زائد کا کاروبار

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملاجلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 91 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 77 ہزار 992 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج حصص بازار میں63 کروڑ شیئرز کے سودے 16.26 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 405 ارب روپے ہے۔