18

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 214 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 214  پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 830 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار میں آج 47 کروڑ شیئرز کے سودے 16.9 ارب روپے میں طے ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 756 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 193 پوائنٹس پر بند ہوا۔