178

پا ک امر یکہ کو تحفظات پر بات کرنیکی ضروت ہے ٗتہمینہ جنجوعہ

 

واشنگٹن۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاک امریکا تعلقات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلقات امریکا کے لیے بھی اتنے ہی ضروری ہیں جتنے پاکستان کے لیے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ '70 سال کے دوران جو بات چیت ہوئی اور جو کام ہوا اسے بحال کرنے کی ضرورت ہے۔تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ' ضروری ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ ہوں۔

انہوں نے کہا، 'ہمیں ایک دوسرے کے تحفظات پر بات کرنے کی ضرورت ہے'۔سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ 'پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات طویل المدتی ہیں اور ہمیں امریکا کے ساتھ بات چیت میں تمام ایشوز پر بات کرنا چاہیے'۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھی پاکستان کیساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتا ہے، تعلقات امریکا کے لیے بھی اتنے ہی ضروری ہیں جتنے ہمارے لیے تہمینہ جنجوعہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب شراکت دار ہیں اور دونوں ملکوں نے مشترکہ کوششوں سے القاعدہ کا خاتمہ کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نے افغانستان کے مسئلے پر بھی بات کی اور کہا کہ 'ہم نے افغانستان کو 5 ورکنگ گروپس کی تجویز دی ہے، یہ ورکنگ گروپ آپریشنل ہوجائیں تو تمام ایشوز پر مستقل بات چیت ہوتی رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ورکنگ گروپس تشکیل دیئے تو اس سے بات چیت کا اسٹرکچر بن جائے گا اور ملٹری اور انٹیلی جنس سمیت مختلف شعبوں کی سطح پر بات چیت ہوگی۔