245

انگلینڈ سے سیریز ہارنے کا افسوس ہے، کپتان بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نےکہا کہ انگلینڈ سے سیریز ہارنےکا افسوس ہے، سیریز جیت کر ورلڈ کپ میں بلند حوصلوں کے ساتھ جانے کی ضرورت تھی۔

لندن میں میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نے پریس کانفرس کرتے ہوئےکہاکہ ورلڈ کپ بالکل مختلف گیم ہےاس میں بہتر نتائج دیں گے،بلاشبہ مڈل اوورزمیں بلے بازوں نےذمہ داری نہیں لی اور وکٹیں گنوائیں، یکےبعد دیگرے وکٹیں گرنےسے بڑا اسکور نہیں کرسکے،باؤلرز نےبھی اچھی باؤلنگ نہیں کی اور زیادہ رنز کھالیے۔

بابراعظم نےمزیدکہا ہمیں پتاہےاعظم خان،فخرزمان کس طرح کےکھلاڑی ہیں،اس سیریز کے مڈل آرڈرمیں ہم نے غلطیاں کی ہیں،اچھی کرکٹ کھیلنےپرانگلینڈکوبھی کریڈٹ دیناچاہیے

کپتان بابراعظم نےکہا اعظم خان سمیت تمام کا انتخاب میرٹ پرہوا،شکست کے بعد سوالات اٹھتے ہیں،بلاشبہ کھلاڑیوں کو ماڈرن کرکٹ کھیلنی پڑے گی،جیت کےلئے اسٹرئیک ریٹ بھی بڑھانا ہوگا،امریکہ کی کنڈیشنز سےواقف نہیں،ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہیں۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کےساتھ کوچ اورکپتان بھی شامل ہوتےہیں، ہر کھلاڑی کو میرٹ پرسلیکٹ کیاگیا ،تمام کھلاڑیوں کو اپنےرول کا پتہ ہے ورلڈ کپ میں ذمہ داری لینا ہوگی۔