اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئندہ بجٹ کیلئے پنشنرز پر ٹیکس عائد اور 5ہزار کے نوٹ منسوخ کرنے کی تجویز دیدی۔
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئندہ بجٹ کیلئے تجاویزدیدی، اوورسیز انویسٹرز چیمبرکی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ بینک اکاؤنٹ کیلئے این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے،گاڑیوں کی خریدوفروخت، بیش قیمت املاک کی فروخت پر این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے،غیرملکی سفیراور کلبزکی رکنیت کیلئے این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے۔
تجاویز میں مزید کہ اگیا ہے کہ نان فائلرز کی آمدن کا پتہ چلانے کیلئے ایف بی آر کا الگ ونگ قائم کیا جائے،یہ ونگ سٹیٹ بینک کے مالیاتی نگرانی یونٹ سے ملکر کام کرے، اوورسیز انویسٹرز چیمبرنے تجویز دی ہے کہ کیس لین دین کی حوصلہ شکنی کیلئے 5ہزار کے نوٹوں کو منسوخ کیا جائے۔