188

چھ کشمیریوں کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال، حالات کشیدہ

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوگئے جب کہ واقعے کے خلاف حریت قیادت کی کال پر وادی بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف ضلع شوپیاں، پلواما اور دیگر علاقوں میں مظاہرین اور قابض فورسز کے درمیان چھڑپیں بھی ہوئیں۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہرے روکنے کے لئے سری نگر، اسلام آباد، شوپیاں، پلواما اور کلگام ضلع میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کردی جب کہ احتجاجی مظاہروں کے بعد آج ہونے والے پبلک سروس کمیشن کے پرچے بھی ملتوی کردیے گئے۔