76

پاک آئرلینڈ دوسرا ٹی ٹوئٹی میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نظر ہونے کا امکان ہے۔

چار میچز کی سیریز پر مشتمل پاک آئرلینڈ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈبلن کے کلونٹارف کرکٹ کلب گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پاکستان وقت کے مطابق 7 بجے میدان میں اتریں گی۔

آئرلینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق آج ڈبلن میں 60 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔ نمی کی سطح تقریباً 74 فیصد تک اور 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائین چلنے کا بھی امکان ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہوگا۔ بارش سے میچ متاثر ہونے کی صورت میں سیریز ڈرا ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاک آئرلینڈ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ آئرلینڈ کے اینڈریو بالبرنی 77 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔