پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی صلاحیتوں کے حساب سے پرفارمنس نہیں دی۔
آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے حوالے سے افتخار احمد نے کہا ہے کہ میری جب بیٹنگ آئی تو رنز چاہیے تھے، پرفارمنس کے ذریعے ہی اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔
افتخار احمد نے کہا کہ میں نے بیٹنگ اچھی کی جس سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، فیلڈنگ میں کیچز ڈراپ کیے اور باؤنڈریز بھی ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی 2 میچز باقی ہیں، پاکستان کم بیک کرلے گا، ورلڈکپ تک پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔
افتخار احمد کا مزید کہنا ہے کہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز جیت کر ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس کے ساتھ داخل ہوں گے۔