214

دوران تقریر اذان کی آواز سننے پر مودی خاموش 

نئی دہلی۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اذان شروع ہونے پر تقریر میں 2منٹ کیلئے وقفہ دے دیا۔اتوار کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تریپورہ انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد دارالحکومت نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران وہاں ایک مسجد میں اذان شروع ہوگئی۔

اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں وقفہ دیا اور اذان ختم ہونے پر تقریر دوبارہ شروع کی،وقفہ کے دوران نریندر مودی 2 منٹ تک خاموش رہے۔