63

7 ماہ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست

اسلام آباد: کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کے الیکٹرک نے7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 18.86 روپے کا اضافہ مانگا ہے۔

کے الیکٹرک نے جولائی 2023 تا مارچ 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی ہے جس میں 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ  اور  2 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی درخواست کے مطابق 7 ماہ کا اضافہ فی یونٹ 18.86 روپے بنتا ہے اور 2 ماہ کیلئے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست کی گئی ہے جب کہ 2 ماہ کی کمی کو منہا کرکے مجموعی اضافہ فی یونٹ 18.57 روپے بنے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گی۔