154

میچ کے دوران خاتون مداح کے گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد

فٹبال میچ کے دوران خاتون مداح کے گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی اور جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘مارسا’ کے مطابق ایران میں ایک مقامی میچ کے دوران خاتون نے گراؤنڈ میں داخل ہو کر گول کیپر سید حسین حسینی کو گلے لگا لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون مداح نے فٹبالر کو 3 سیکنڈ تک گلے لگائے رکھا جس کے بعد سیکیورٹی افسران گول کیپر کو ڈریسنگ روم میں لے گئے جبکہ مداح کو اسٹینڈز میں بھیج دیا گیا۔

بعد ازاں ایرانی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فٹبالر حسین حسینی پر 4500 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں ایک میچ کے لیے معطل بھی کردیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد ایرانی فٹبال فیڈریشن نے خواتین کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ مبصرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خاتون کی اس حرکت کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے شمال مغرب میں واقع شہر تبریز میں خواتین کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ پابندی تبریز میں ہوگی یا پورے ملک میں۔