لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران افغانستان سے شکست کا بہت افسوس تھا اس روز ساری رات سو نہیں سکا تھا۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بابراعظم نے کہا کہ بھارت اورخصوصاً حیدرآباد میں جو استقبال ملا وہ حیران کن اور یادگار رہا تاہم ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ ہارنے پردکھ ہوا تھا،اس رات سو نہیں سکا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محنت اورلگن کامیابی کی بنیاد ہے تاہم کیرئیرکے ابتدا میں منصور رانا،اعجاز احمد اور علی ضیا نےبہت مدد کی۔
کپتانی سے متعلق کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ کپتانی ذمہ داری ہے، سب کو ساتھ لےکر چلتا ہوں، بیٹنگ اورکپتانی کو الگ رکھتا ہوں، میرے رن آؤٹ ہونے پر والد بہت ناراض ہوتےہیں کیوں کہ ان کو رن آؤٹ ناپسند ہے۔
بابراعظم نے آئندہ ورلڈکپ سے متعلق عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتیں گے، پاکستان کے بعد دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ ہے،کین ولیم سن کی کورڈرائیو پسند ہے جب کہ پیٹ کمنز سب سےمشکل بولرہیں۔
مزید برآں اپنی شادی اور تیاریوں سے متعلق سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ بھارت میں شیروانی دیکھنےکی خبردرست نہیں اورنہ ہی ابھی فی الحال شادی کا کوئی پلان ہے۔