300

ایکسپورٹ کی وجہ سے ملک میں گوشت کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ملک سے اسمگلنگ اور گوشت کی بے تحاشا ایکسپورٹ کی وجہ سے ملک میں گوشت کا شدید بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوشت کے کاروبار سے منسلک تاجروں کا کہنا ہے کہ ملک سے زندہ جانوروں کی اسمگلنگ اور گوشت کی بے تحاشا ایکسپورٹ کی وجہ سے ملک میں گوشت کا شدید بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے، آنے والے دنوں میں گوشت کی قیمتوں میں پناہ اضافہ ہوگا۔

ایکسپورٹ کی ناقص پالیسیوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے سبب سو سے زائد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ ناقص پالیسیوں کے سبب گوشت عوام کی قوت خرید سے بہت دور ہو چکا ،گوشت کے پیشے سے وابستہ لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں جس تیزی سے ہوشرباء اضافہ ہوا ہے، اس سے ملک کے غریب توکیا متوسط طبقہ بھی پریشان ہوگیا، قوت خرید کی کمی سے کاروباری حلقہ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔