58

کابینہ نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ کی منظوری دے دی

 وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز  (پی آئی اے) ہولڈنگ کمپنی کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دے دی ہے۔

بورڈ کی منظوری سے پی آئی اے کی نجکاری کا دوسرا اہم ترین مرحلہ عبور کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سےخصوصی اجازت حاصل کرکے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو بورڈ کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ 11 رکنی بورڈ میں 7 خودمختار ڈائریکٹرز  اور 4 سرکاری افسران شامل کرنےکی بھی منظوری دی گئی ہے۔

پی آئی اے کے واجبات اور اثاثے بھی ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کیے جائیں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز  ہونے والے  پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اےکی تنظیم نو  اور نجکاری کے لیے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دی گئی تھی۔