34

فرانسیسی فٹبالرز کو افطار کا وقفہ دینے سے انکار

فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے شام کے میچز میں مسلمان کھلاڑیوں کو رمضان المبارک کے روزے کھولنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

فرینچ فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فیڈریشن نے تمام فٹبال کلبز، ریفریز اور میچ آرگنائزرز کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

نوٹس کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کھلاڑیوں کو دوران میچ رمضان کے روزے کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فیڈریشن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ فرینچ لیگ 1 کے میچز میں مسلمان کھلاڑیوں کے لیے رمضان کے روزے کھولنے کے لیے خاص انتظامات نہیں کیے جائیں گئے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق سی ایف اے کے صدر کا کہنا تھا کہ کمیشن کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے بچنے کے لیے اپنی سفارشات کی تجدید نہیں کرے گا۔

دوسری جانب انگلینڈ اور جرمنی نے رمضان کے روزے کے لیے وقفے کا اعلان کر رکھا ہے، تاہم کھلاڑی روزہ کھولنے کے بعد میچ دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق فیڈریشن کی جانب سے فیصلے پر موقف اختیار کیا گیا ہے، کہ میچ کے دوران مذہبی نمائندگی سے بچا جا سکے، فرانسیسی فٹبال فیڈریشن آرٹیکل 1۔1 کے مطابق فیصلے پر قائم ہے۔

واضح رہے گزشتہ سال بھی فرانسیسی لیگ کی جانب سے مسلمان کھلاڑیوں پر میچز کے دوران رمضان کے روزے کھولنے پر پابندی لگائی تھی۔