43

ڈالر پھر مہنگا،سٹاک ایکس چینج سے بھی بری خبر آ گئی

سیاسی استحکام کے بعد معاشی استحکام کی باتیں ہوا ہو گئیں، ڈالر کی مسلسل اونچی پرواز نہ تھم سکی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹر بینک  میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 279.08 روپے  کا ہو گیا، دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کا اختتام منفی رہا، 100 انڈیکس میں 38 پوائنٹس کی کمی ہوئی،ہنڈرڈ انڈیکس 0.06 فیصد کمی سے 65 ہزار 755 کی سطح پر بند ہوا،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 66ہزار 119 کی سطح تک ٹریڈ ہوا،مارکیٹ میں 16.6 ارب روپے مالیت کے 54.87 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا ۔