175

اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 64600 کی سطح پر آگیا

  کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 905 پوائنٹس کی تیزی آئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس بڑھ کر 64609 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق لسٹڈ کمپنیوں کے مضبوط مالیاتی نتائج و منافع کے اعلانات اور حکومت کی تشکیل اور سیاسی غیریقینی فضاء کم ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 64 پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی۔

تیزی کے سبب حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں اور مالیت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آئی ایم ایف سے بروقت معاہدے، سستے بائی لیٹرل و ملٹی لٹرل قرضے ملنے جیسے اہداف کے حصول کے بعد پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کی توقعات پر آئی ایم ایف کے ساتھ متوقع معاہدے اور سیاسی غیریقینی صورتحال کم ہونے سے مندی کے بادل چھٹ گئے۔

واضح رہے کہ بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 484.35پوائنٹس کے اضافے سے 63703.45پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔