40

روپے کی قدر میں کمی کے سبب تعمیراتی سریا مہنگا ہوگیا

پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث تعمیراتی سریا مہنگا ہوگیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق  لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 4سے 5ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ہے، لوکل سریا 2 لاکھ 36 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن پر ہوگیا ہے۔

معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے ممکنہ عوامل میں سے ایک خام مال کی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ خام مال کی سپلائی چین میں کسی قسم کی رکاوٹ اضافی خطرات پیدا کر سکتی ہے، جو پہلے سے بڑھتے ہوئے اسٹیل کی قیمتوں کو مزید متاثر کر سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں ماہ کے آغاز پر ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1221 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1188 روپے، اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1187، راولپنڈی 1187، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1267، لاہور 1280، فیصل آباد 1240، سرگودھا 1212، ملتان 1228، بہاولپور 1240، پشاور 1180 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1150 روپے ریکارڈکی گئی۔