55

کرکٹ کی بہتری کے لئے باہر سے کوچز سے لاؤں گا، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے نو منتخب چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے باہر سے کوچز سے لاؤں گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سلمان نصیر اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے اہم ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے دونوں عہدیداران کو دو ٹوک الفاظ میں تلقین کی ہے کہ پی سی بی کا بھلا چاہتا ہوں پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے مکالمہ کیا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کوئی لوکل کوچز نہیں ہوں گے، سب باہر سے لاؤں گا، صرف ٹیم کی فکر ہے مجھے اور کسی کی فکر نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران وہاب ریاض نے محسن نقوی کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ محسن نقوی کے غیر ملکی کوچز کے حق میں بات کرنے سے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا مستقل تاریک نظر آ رہا ہے۔