168

افغان فورسز کی کاروائی میں50دہشت گردہلاک

کابل ۔افغانستان کے مختلف علاقوں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ہونے والے حملوں میں50 دہشتگرد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے ملک بھر کے مختلف علاقوں من جملہ ننگرہار، لغمان ،کنر ، پکتیکا ، لوگر ، غزنی ، فراہ ، فاریاب ، تخار ، بلخ ، بغلان ، نیمروز اورہلمند میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ہونے والے حملوں میں50 دہشتگرد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم افغانستان کی وزارت دفاع نے ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے تعلق کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔ہونے والی کارروائی میں ھلمند میں طالبان کے ایک خفیہ ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔