36

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا، سٹاک ایکس چینج میں مندی

 ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ، ڈالر کی قیمت میں کمی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روزانٹربینک میں کمی ریکارڈ کی گئی، سٹیٹ بینک کاکہنا ہے کہ انٹربینک میں کاروبار کے بند ہونے پر امریکی ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کمی ہوئی،جس سے انٹربینک میں ڈالر 280.36 روپے سے کم ہوکر 280.24 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے سستاہوکر 281.25 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 29 پیسے سستاہوکر 307.58 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 31 پیسے کم ہوکر 358.29 روپے ،امارتی درہم 8 پیسے کمی سے 76.73 روپے اورسعودی ریال 7 پیسے کم ہوکر 74.94روپے کا ہوگیا۔

ادھرپاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی دیکھی گئی،100 انڈیکس 368 پوانٹس کی کمی سے 64 ہزار 269 کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ میں 14 ارب مالیت کے 38 کروڑ 18 لاکھ شیئرزکا کاروبار ہوا۔