32

چین سے اشیاء پاکستان منگوانے والے کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبری

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان فضائی کارگو کا نیا روٹ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے ایک اہم محرک اور دو طرفہ رابطوں کے شعبے میں ایک اہم قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ فضائی کارگو کا نیا روٹ ایک خوش آئند پیش رفت اور پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے لیے ایک اہم محرک اور دو طرفہ رابطوں کے تناظر میں ایک اہم قدم ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 4 ائیر لائنز پہلے ہی سے ہفتہ وار متعدد کمرشل پروازیں چلا رہی ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان نئے ہوائی کارگو روٹ کا آغاز گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا جو وسطی چین کے صوبہ ہوبی کے ایژو ہواہو ایئرپورٹ کو لاہور سے ملاتا ہے۔ایژو۔لاہور کارگو روٹ پہلا بین الاقوامی ہوائی کارگو روٹ ہے جو اس سال ایس ایف ایئر لائنز کی طرف سے شروع کیا گیا ہے جو چین کے پہلے کارگو فوکسڈ ہوائی اڈے ایژو ہواہو ایئرپورٹ سے روانہ ہوا ہے۔ایژو۔ لاہور روٹ کو ہفتے میں 3 بار چلانے کا منصوبہ ہے، جو ہر ہفتے ایژو سے لاہور تک 300 ٹن سے زیادہ ہوائی نقل و حمل کی گنجائش فراہم کرتا ہے۔

نقل و حمل کے سامان میں بنیادی طور پر ٹیکسٹائل،سی 3 الیکٹرانک مصنوعات اور الیکٹرانک آلات وغیرہ شامل ہیں۔اس بین الاقوامی کارگو روٹ سے چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلے کے لیے ایک موثر اور مستحکم ایئر لاجسٹکس چینل ملے گا ۔