39

گاڑیوں کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سالانہ بنیادپر7 فیصد کمی

گاڑیوں کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر7 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023سےنومبرتک گاڑیوں کی درآمد پر554.87 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال اسی مدت میں گاڑیوں کی درآمد پر 593.98 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہواتھا۔ نومبرمیں گاڑیوں کی درآمد کا مالیاتی حجم 106.39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 83.18 ملین ڈالراورنومبر2022 میں 112.79 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال 2023 میں گاڑیوں کی درآمد پر1.073 ارب ڈالرزرمبادلہ صرف ہواتھا۔

دوسری جانب گاڑیاں بنانے والے ملک کے معروف ادارے ایم جی پاکستان نے صارفین کی ترجیحات اور ضروریا ت کو پورا کرنے اورملک کی آٹو موبائل کی صنعت میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کرنے کی غرض سے اپنے دو نئے ماڈلزMG HS Exciteاور AWD 2.0 متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ایم جی پاکستان اپنی توسیعی حکمتِ عملی کے تحت اپنی توجہ ملک میں سیڈان گاڑیوں کے تیاری پر بھی مرکوز کررہی ہے جن کا کل مارکیٹ شیئر اس وقت 45فیصد ہے، اس موقع پر ایم جی پاکستان کے جنرل منیجر مارکیٹنگ آصف احمد کا سیڈان مارکیٹ کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایم جی کی پہلی سیڈان گاڑی، ایم جی جی ٹی 1600CCکار ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم جی کی سی سیگمنٹ ایس یو ویزکی شاندار کامیابی اور پچھلے اڑھائی سالوں میں 15ہزار سے زائد یونٹس فروخت ہونے کے بعد ایم جی کو اپنی سی اور ڈی سیگمنٹ ایس یو ویز اور سیڈان گاڑیوں کی کامیابی کی بھی بھرپور امید ہے۔

ایم جی موٹرز کاوژن مقامی مارکیٹ کی مسابقت میں اضافہ، برآمدی مواقع تلاش کرنے اورہائی ٹیک پرزوں کی مقامی طور پر تیار ی ہے۔آصف احمد کا کہنا تھا کہ ایم جی پاکستان کی واحد کمپنی ہے جس کی پراڈکٹ لائن میں ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل،پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل اور الیکٹرک وہیکل شامل ہیں۔