ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 4 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1246 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.84 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1256 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1192 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.20 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1189 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1232، راولپنڈی 1227، گوجرانوالہ 1270، سیالکوٹ 1280، لاہور 1300، فیصل آباد 1250، سرگودھا 1232، ملتان 1257، بہاولپور1250، پشاور 1213، بنوں 1180، کراچی 1171، حیدرآباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔
دوسری جانب دسمبر 2023میں سیمنٹ کی فروخت 4.63فیصد اضافہ سے 4.06ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں 3.881ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.81فیصد کمی سے 3.536ملین ٹن رہی جبکہ دسمبر 2022میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.676ملین ٹن رہی تھی۔ دسمبر 2023میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 155.85فیصد کے نمایاں اضافہ سے 5لاکھ 24ہزار 656 ٹن رہی جو دسمبر 2022 میں 2لاکھ5ہزار061ٹن رہی تھی۔
دسمبر 2023میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 3.012ملین ٹن رہی جو دسمبر 2022میں 3.01 ملین ٹن رہی تھی۔ اس کے مقابلے میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکڑیوں نے دسمبر 2023میں 20.50فیصد اضافہ سے 1.048ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جبکہ دسمبر 2022میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 0.87 ملین ٹن رہی تھی۔
شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے دسمبر 2023کے دوران 2.936 ملین ٹن سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جو دسمبر 2022کی 2.956ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 0.69فیصد کم رہی۔
جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکڑیوں نے دسمبر 2023میں مقامی مارکیٹ میں 6لاکھ 73ٹن سیمنٹ فروخت کی جو دسمبر 2022کی 7لاکھ19ہزار 721ٹن فروخت سے 16.62فیصد کم رہی۔
دسمبر 2023میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکڑیوں کی ایکسپورٹ 75ہزار 967ٹن ایکسپورٹ رہی جو دسمبر 2022کی 54ہزار 427ٹن ایکسپورٹ سے 39.58فیصد زائد رہی۔
جبکہ دسمبر2023میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ 197.87فیصد کے نمایاں اضافہ سے 4لاکھ48ہزار 689 ٹن رہی جبکہ دسمبر 2022میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے ایک لاکھ50ہزار 634ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔
رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی تا دسمبر 2023کے دوران سیمنٹ کی ملکی و غیرملکی ایکسپورٹ 23.876 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت (بشمول ملکی و غیرملکی) 21.764ملین ٹن سے 9.71فیصد زائد رہی۔
جولائی تا دسمبر 2023کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 0.97فیصد اضافہ سے 20.223ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مقامی فروخت 20.030ملین ٹن رہی تھی۔
جولائی تا دسمبر 2023کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 110.66فیصد کے نمایاں اضافہ سے 3.653ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 1.734ملین ٹن رہی تھی۔
جولائی تا دسمبر 2023کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ میں فروخت 1.52فیصد اضافہ سے 16.772ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 16.522ملین ٹن رہی تھی۔
اس دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 33.40فیصد اضافہ سے 7لاکھ71ہزار 173ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے 5لاکھ 78ہزار 74ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔
رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت 2.59فیصد اضافہ سے 17.543ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی فروخت 17.1ملین ٹن رہی تھی۔
رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی تا دسمبر 2023کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مقامی فروخت 1.62فیصد کمی سے 3.451ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 3.508ملین ٹن رہی تھی۔
جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 149.29فیصد اضافہ سے 2.882ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 1.156ملین ٹن رہی تھی جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت 35.79فیصد اضافہ سے 6.33ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مجموعی فروخت 4.664ملین ٹن رہی تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ میں منفی نمو پر تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان نے کہا کہ انڈسٹری کو امید ہے کہ حکومت پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے پراجیکٹس کی رفتار میں اضافہ کرے گی جس سے سیمنٹ کی طلب میں اضافہ ہوگا ساتھ ہی سیمنٹ انڈسٹری کے آپریشنل مسائل بھی حل کرنے پر توجہ دی جائیگی۔
ترجمان کے مطابق سیمنٹ انڈسٹری کے دو اہم مسائل میں نئی ایکس لوڈ ریجیم اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے اور مثبت رسپانس ملنے کی امید ہے۔