374

مشرقی غوطہ میں قتل عام بند کیا جائے، ترک صدر

انقرہ ۔شامی علاقے مشرقی غوطہ میں جاری دمشق حکومت کی کارروائی پر عالمی برداری نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترک حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے میں قتل عام کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ شامی حکومت مشرقی غوطہ میں قتل عام کر رہی ہے۔ جس پر عالمی برداری کو فوری ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔