کابل۔افغانستان کے دارالحکومت کابل اور ہلمند میں خودکش دھماکوں میں 4افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے، جبکہ صوبہ فرح میں فوجی اڈے پر حملے میں25 فوجی جان سے گئے۔افغانستان ایک بار پھر دھماکوں سے لرزاٹھا ، دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں3 افراد ہلاک ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے تصدیق کی ہے کہ کابل کے شاشدراک علاقے میں خودکش حملے میں 3جاں بحق ہوگئے ہیں۔
صوبے ہلمند بھی خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک شخص ہلاک،10 بچوں سمیت 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ 2مقامی ٹی وی اسٹیشنز کو بھی نقصان پہنچا۔صوبہ فرح میں طالبان نے فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس میں25 فوجی ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
284