واشنگٹن۔امریکا کی ڈھٹائی ابھی بھی برقرار ہے ، دنیا بھرمیں مسلمانوں کا احتجاج نظر انداز کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کو اس سال مئی میں یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مئی میں اسرائیل کی سترویں سالگرہ پر امریکی سفارتخانہ یروشلم میں کھولا جائے گا۔
حکام کے مطابق فی الحال سفارتخانہ یروشلم میں موجود امریکی قونصل خانے میں منتقل کر دیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس اعلان پر ردعمل دیا کہ یہ اسرائیلی عوام کے لیے ایک بہترین دن ہے۔دوسری جانب فلسطین میں اس فیصلے کے خلاف شدید غم اور غصہ پایا جا رہا ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کیا تھا جس کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے۔
213