لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے بجلی بلوں کی ادائیگی کے لئے صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی کی کڑی شرائط میں ترمیم کر دی ،اب صارفین کو بجلی کے بلوں میں بقایاجات کی 2سے 3اقساط کرنے کی اجازت دیدی گئی،کرنٹ بل پر اقساط کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔
ذرائع کے مطابق لیسکو کی گھریلو صارفین سے ریکوری متاثر ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا،اقساط نہ ہونے سے صارفین کے بلوں کی ادائیگی بھی نہیں ہو رہی تھی،بجلی منقطع کرنے سے کمپنی کی ڈیڈ ڈیفالٹرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا،ڈیڈ ڈیفالٹرزکی تعداد کم کرنے ،ریکوری شرح بڑھانے کیلئے فیصلہ کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق آن لائن کی بجائے مینوئل بلوں کے اجراء کا بھی آغاز کر دیا گیا،مختلف دفاتر میں بینکس کومینوئل بلز وصول کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔