124

بنگلہ دیش میں نمازِ جنازہ کے دوران بھگدڑ 


چٹا گانگ۔چٹاگانگ میں ایک جنازے کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں ایک جنازے کے دوران اژدہام کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چٹاگانگ کے علاقے جمال خان میں ایک سابقہ بلدیہ مئیر کی نماز جنازہ کے دوران اژدہام مچ گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ہے۔