149

پاکستان انڈر 19 نے سری لنکا کو تیسرے میچ میں شکست دیدی

سری لنکا کے خلاف انڈر 19 ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے فتح اپنے نام کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے مہمان سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 289 رنز بنائے، روساندا گاماگے نے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شروجان شنموگوناتن نے 61 رنز بنائے۔

پاکستان نے شائمل حسین کی 150 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

شائمل حسین نے 105 گیندوں پر 150 رنز کی باری کھیلی جبکہ محمد ریاض اللّٰہ نے 48 اور عرفات منہاس نے 34 رنز بنائے۔

پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو۔ایک کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔