40

ورلڈ کپ :جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ

 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے۔

 ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 271 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 270 رنز پر آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم 50 اور سعود شکیل 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اننگز شروع ہوئی تو پہلے ہی اوور میں  شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے۔

شاداب فیلڈنگ کے دوران تھرو کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے اور میدان سے باہر چلے گئے۔