49

فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق اہم خبر آگئی

ورلڈکپ 2023 کے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ سے قبل فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

آج قومی ٹیم کےکھلاڑی پریکٹس سیشن کیلئے آئےتوسب خوش دکھائی دے رہے تھے، کھلاڑیوں کا مورال بلند نظر آیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج کیمپ میں فینز بھی آئے ہوئے تھے ان کیساتھ بابراعظم سمیت باقی کھلاڑیوں نے تصویریں بنوائی ہیں۔

پاکستانی اوپنر فخر زمان کے حوالے سے کہنا تھا کہ فخر کافی دیر تک پریکٹس کرتے رہے ہیں، وہ فٹ تو ہوگئے ہیں لیکن میچ کیلئےفٹ نظر نہیں آرہے، ابھی لگ نہیں رہا کہ وہ پلینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

امام الحق نے پچھلے میچ میں اچھا سکور کیا، انہیں بٹھانا ممکن نہیں لگ رہااورنہ ہی ایسا کوئی کمبینیشن بنتا ہوا نظر آرہا ہے۔