20

ملک بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا

آئل ٹینکرزایسویسی ایشن کی ہڑتال کے بعد ملک بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرآئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کسی قسم کی سپلائی نہیں جائے گی، گاڑیاں جہاں ہیں وہاں روک دی گئیں ہیں۔

آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھرمیں ہڑتال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

آئل کمپنیزایڈوائزی کونسل نے پیٹرولیم ڈویژن کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے، آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے احتجاجا دفاتر کے باہر اور پارکنگ ایریا میں بینرز لگا دئیے ہیں اور شہر کے مختلف پارکنگ ایریا میں آئل ٹینکرز کو کھڑا کر دیا گیا ہے۔

صدرآئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابداللہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں تیل کی کسی قسم کی سپلائی نہیں کی جائے گی، ٹینکرز جہاں ہیں وہیں روک دیےہیں۔

خیال رہے کہ آئل ٹینکرزکنٹریکٹرزایسوسی ایشن کی جانب  سے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے پر ملک گیر تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے گئی تھی۔