267

انڈونیشیا میں سیاحوں کی بس کو حادثہ،27افراد جاں بحق


جاوا۔انڈونیشیا میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہونے سے 27 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مقامی سیاحوں سے بھری بس جزیرہ جاوا میں حادثے کا شکار ہوئی۔

پولیس کے مطابق بس میں 40 سیاح سوار تھے۔ گاڑی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد پہاڑی سے نیچے جاگری۔ پولیس حکام کے مطابق جزیرہ جاوا کے علاقے سوہاگ میں بس موٹر سائیکل کو کچلنے کے بعد پہاڑی سے متعدد بار الٹتے ہوئے نیچے گری۔ پولیس حکام کا کہنا تھاکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔