215

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی چھاؤنی پرمجاہدین کا حملہ

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر مجاہدین کے حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں شہر کے مضافات میں قائم بھارتی فوجی چھانی سنجوان پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔

حملہ آوروں نے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک جے سی او مدن لال بھی شامل ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر بھارتی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں سے فائرنگ کا تبادلہشروع ہوگیا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 3 تھی ۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز حریت رہنما افضل گرو کی پانچویں برسی تھی جس کے موقع پر مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔