37

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئرز کی نئی عالمی ریکنگ جاری کر دی

انٹر نینشل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئرزکی عالمی ریکنگ جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ٹیسٹ ریکنگ میں انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جوئے روٹ پانچ درجے ترقی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں جبکہ کین ولیمسن دو درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں ،آسٹریلیا کے مارنس دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے اور ٹراویس ہیڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم اس فہرست میں پانچویں پوزیشن پر برقرار ہیں ، سٹیو سمتھ چار درجے تنزلی کے بعد چھٹی ، عثمان خواجہ دو درجے بہتری کے بعد ساتویں، ڈیرل مچل آٹھویں ، ڈیموتھ کروناتنے نویں اور رشبا پنت دسویں پوزیشن پر ہیں ۔

ٹیسٹ باولرز کی ریکنگ میں بھارتی باولر ایشون پہلے نمبر اور انگلینڈ کے جیمز اینڈر سن دوسرے نمبر پر برقرار ہیں ،ربادا تیسری ، پیٹ کیومنز چوتھی ، اولی روبنسن پانچویں، نتھان لیون چھٹی پوزیشن پر ہیں، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر آ گئے ہیں ،جسپریت بمراہ آٹھویں، رویندر جدیجہ نویں اور سٹورٹ بورڈ دسویں نمبر پر ہیں ۔

ٹیسٹ کرکٹ میں آل راﺅنڈر ز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے ، اس فہرست میں بھارت کے رویندر جدیجہ پہلے ، ایشون دوسرے ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے ، بھارت کے اکشر پاٹیل چوتھے ، بین سٹوکس پانچویں، جیسن ہولڈر ھٹے ، کیل میئرز ساتویں ، جوئے روٹ آٹھویں ، مچل سٹارک نویں ، پیٹ کیومنز دسویں نمبر پر ہیں ۔

ون ڈے 

ون ڈے ریکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ، دوسری پر جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈیر ڈوسن ، فخر زمان تیسری ، امام الحق چوتھی ، شبمان گل پانچویں، ڈیوڈ وانر چھٹی ، ہیری ٹیکٹر ساتویں ، ویرات کوہلی آٹھویں، کوئنٹن ڈی کاک نویں ، اور روہت شرما دسویں نمبر ہیں ۔

بہترین باولرز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ موجود ہیں جبکہ بھارت کے محمد سراج دوسرے ، مچل سٹارک تیسرے ، میٹ ہیری چوتھے ، ٹرینٹ بولٹ پانچویں ، آدم زامپا چٹے ، راشد خان ساتویں ، شاہین شاہ آفریدی آٹھویں ، مجیب الرحمان نویں اور محمد نبی دسویں نمبر پر ہیں ۔

آل راﺅنڈرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں، پہلی پوزیشن بنگہ دیش کے شکیب الحسن ، دوسری محمد نبی، تیسری ذیشان مقصود ، راشد خان چوتھی، اسد والا پانچویں ، سکندر رضا چھٹی، وانندو ہرسانگا ساتویں، مہدی حسن آٹھویں، مچل سینٹنر نویں، دھننجے ڈی سلوا دسویں نمبر پر ہیں۔