207

جاوید اختر بھی مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے لگے

ممبئی: نامور بھارتی ادیب و شاعر جاوید اختر نے گلوکار سونونگم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ برس گلوکار سونو نگم نے ٹویٹر پر اذان کو شور قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مسلمان نہیں ہیں لیکن پھر بھی ہمیں روزصبح اذان کی آواز سے بیدار ہونا پڑتا ہے، آخر بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی۔ سونو نگم کے ان ٹوئٹس کی وجہ سے بھارت میں مساجد پر لاؤڈ اسپیکرز ہونے یا ہونے کے حوالے سے بہت بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا یہاں تک کہ سونونگم کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے لیے معافی مانگنی پڑی تھی اور اب نامور بھارتی ادیب و شاعر جاوید اختر نے سونونگم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کی مخالفت کردی۔