23

’رونالڈو‘ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ بن گئے

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈودنیا میں سب سے زیادہ اور ایک سال میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ بن گئے۔

امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق کرسٹینانو رونالڈو کا گزشتہ برس سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدہ ہونے کے بعد انکی سالانہ آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کے 10 ایتھلیٹس میں رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کو خیرباد کہہ کر سعودی کلب میں شامل ہونے والے رونالڈو نے گزشتہ برس13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم (لگ بھگ 38 ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے) کمائے۔ اسی طرح لیونل میسی 13 کروڑ ڈالر (36 ارب 70 کروڑ روپے) کے ساتھ دوسرے اور فرنچ فٹبالر کیلان امباپے 12 کروڑ ڈالر (33 ارب 88 کروڑ روپے)کما کر تیسرے نمبر موجود ہیں۔

سال 2019 میں فوربز نے لیونل میسی کو سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والا کھلاڑی قرار دیا تھا۔

امریکی جریدے نے کھلاڑیوں کی سالانہ آمدنی کا تخمینہ آن فیلڈ اور آف فیلڈ کمائی کے بعد لگایا ہے، جس میں جیتنے والی پرائز منی، بونسز اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کے 10 ایتھلیٹس میں، مقبول کھیل کرکٹ سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ کے 10 ناموں میں شامل نہیں البتہ گالف کی دنیا سے لیبرون جیمس اپنی 11 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی آمدنی کےساتھ چوتھے اور میکسیکو کے باکسر کنیلو الواریز 11 کروڑ ڈالر ڈالر کمانے کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔