31

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرے ون ڈے آج راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے، جس کا ٹاس پاکستانی کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے کپتان نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دوسرے ون ڈے کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو آرام دیا گیا ہے جبکہ عبداللہ شفیق، اسامہ میر اور احسان اللہ کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

آج کے میچ میں فاسٹ بولر احسان اللہ اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی نے احسان اللہ کو ون ڈے کیپ دی۔

احسان اللہ کو پاکستان کی جانب سے 242ویں ون ڈے کیپ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، گرین شرٹس کو 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

سیریز کے آخری 3 ون ڈے میچز 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔