43

محمد عامر شاداب خان کے سپورٹ میں میدان میں آگئے

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر آل راؤنڈر شاداب خان کے سپورٹ میں میدان میں آگئے۔

محمد عامر نے ٹوئٹر پر حسن علی کی جانب سے 2022 میں پوسٹ کی گئی ویڈیو شیئر کی جس میں شاداب خان کو شاندار بولنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے دیکھا گیا۔

عامر نے ٹوئٹ میں شاداب کو مینشن کرتے ہوئے کہا 'وائٹ بال کرکٹ کے بہترین کرکٹر ہیں،کارکردگی اچھی بری ہوتی ہے، یہ وقت ہر کرکٹر پر آتا ہے'۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا 'شاداب اسی طرح محنت کرتے رہو'۔

تاہم بولر کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انہوں نے یہ ٹوئٹ کیوں کی لیکن گذشتہ دنوں شاداب کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

شاداب خان کی پاکستان سپر لیگ کے حالیہ سیزن میں کارکردگی کچھ نمایاں نہیں رہی، اس کے علاوہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی پرفارم نہیں کرسکے۔

عامر کی ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا گیا اور شاداب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔