103

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قیمت میں آج بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں 72 پیسے کمی کے بعد ڈالر 283 روپے 20 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر 1.47 روپے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 286 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 11 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 283.92 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔